لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈکیتی ‘ چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں دیگرسامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی میں مجاہد حسین کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5لاکھ 80 ہزار‘ زیورات،موبائل فون دیگر سامان، سبزہ زار میں نعمان کے گھر سے 4 لاکھ 27 ہزار‘زیورات دیگر سامان،ڈیفنس میں صفدر‘ اسکی فیملی سے 4 لاکھ 22ہزار‘ زیورات دیگر سامان،گڑھی شاہو میں فواد سے 85 ہزار‘موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں لیاقت سے 40 ہزار‘ موبائل فون، نصیر آباد میں عاصم سے11ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔گرین ٹاؤن میں چوروں نے حیدر کے گھر سے ساڑھے 4لاکھ دیگر سامان چوری کر لیا ۔چوروں نے شاہدرہ،ساندہ ‘گلشن اقبال سے تین گاڑیاں، مزنگ میں سے رکشہ جبکہ سمن آباد‘ رنگ محل، چوہنگ، اچھرہ،ٹاؤن شپ،کاہنہ اور باغبانپورہ سے سات موٹر سائیکل چوری کرلئے۔