گجرات(نامہ نگار) چوہدری شافع حسین سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ پنجاب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 نے کرسچن کمیونٹی محلہ فتحو پورہ کی جانب سے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے بزرگ اور پرانے ساتھی جانتے ہیں 2004ء سے سیاسی حالات کے تناظر میں میرا گجرات آنا جانا رہتا ہے۔ اپنوں اور منافقین کی پہچان سے بخوبی واقف ہوں۔ آجکل بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیے ہیں۔ لیکن پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا میرے چھوٹے بھائی چوہدری سالک حسین اور میرا اپنے بڑوں کی پیروی کرتے ہوئے ماننا ہے کہ عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ ایک سابق ایم پی اے کو ریچھ کا نشان ملا ہے۔ پہلے وہ ایم پی اے اور مئیر بھی منتخب رہا ہے جو خود کوڑا پھینکوا کر خود فوٹو سیشن کے لیے پاس کھڑے ہو کر نکلواتا۔ الحمدللہ 2008 میں اس کے خلاف انتخابی مہم میں شریک ہوا۔ ہم نے قلیل مدت میں طویل پراجیکٹس کیے۔