لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کیخلاف درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔ عدالت نے نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں کوریج دی جائے: ہائیکورٹ
Feb 01, 2024