اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریہ کونسل کے مطابق کچھ عناصر کے مسلح اقدامات، متفقہ فتوے، اعلامیے، پیغام پاکستان کیخلاف ہیں۔ امید ہے آئندہ پارلیمنٹ پیغام پاکستان کے فتوے، اعلامیے کو پارلیمانی تائید دلائے گی۔ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں۔
مسلح اقدام ریاست کا استحقاق، خودکش حملے شریعت کے منافی: اسلامی نظریہ کونسل
Feb 01, 2024