گجرات(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار حلقہ پی پی34بی بی ثمیرہ الٰہی نے کہا ظہور الٰہی شہید کی 6بیٹیوں کا چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ ہونا اس بات کو اواضح ثبوت ہے کون حق پر ہے خاندان میں پیداہونیوالی دوریاں ختم کرانے میں کسی بھی سیاسی گھرانے یا جماعت نے کوئی کردارادا نہیں کیا،صرف ہم بہنوں کی کوشش تھیں کہ خاندان متحد ومنظم رہے اب توصورتحال اس نہج پرپہنچ کی ہے کہ بھائی شجاعت حسین سے بھی ہمیں ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں ،چند ماہ قبل پرویزالٰہی کے گھرشجاعت حسین سے بات ہوئی ،دوسروں سے ان کی صحت بارے علم ہوتاہے ،انکے صاحبزادے کسی کوبھی ان سے ملنے نہیں دیتے وہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا ہمارے خاندان کوگھر کے ہی افراد کی نظر لگ گئی، 6بہنوں میں بڑی بہن اورقیصرہ الٰہی کا بھائی شجاعت حسین سے پیارومحبت اورعقیدت کارشتہ تھا مگرافسوس سے کہناپڑتاہے جب اولاد ہی من مرضی کرنے لگ جائے تو پھرنتائج ایسے ہی نکلتے ہیں ،بھتیجوں کو پھوپھیوں کاکھلے عام ذکرکرتے ہوئے شرم آنی چاہیے خاندان کومتحد ومنظم رکھنے میں سبھی بہنوں کاکردار مثالی ہے اورسمجھتی ہیں کہ پرویزالٰہی حق پرہیں اسی لئے انکے ساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں۔شافع حسین نے پولیس کیساتھ ملکر ظہورپیلس میں کمروں کے تالے توڑے اس بارے چوہدری وجاہت حسین سے رابطہ کیا مگر انہوں نے بھی ہماری بات نہیں سنی۔
ظہور الٰہی کی 6بیٹیوں کا پرویز الٰہی کیساتھ ہونا اس بات کاثبوت ،کون حق پر ہے: ثمیرہ الٰہی
Feb 01, 2024