پشاور (نیٹ نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم صوبے میں کچھ علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔ پشاور میں پولیس شہداء تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا بہادر پولیس اور افواج پاکستان نے دشمن کے خلاف مقابلہ کیا۔ ہماری پولیس نے جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور ایمان کی وجہ بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کر دی ہے، پولیس کی یادگاروں کی تزین و آرائش حکومت کروائے گی جبکہ شہداء فنڈ کے لیے 1 کروڑ روپے کا اعلان بھی کرتا ہوں۔ صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کے چند واقعات کو پورے الیکشن کو موخر کرنے کے جواز کے طور پر پیش نہیں کر سکتے۔