لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اپنا حق چاہیے تو 8فروری کو ترازو پر مہر لگانا ہو گی۔ تینوں حکمران پارٹیوں میں سے کسی کی جیت ملک کو مزید امریکی غلامی میں جکڑ لے گی۔ سیاسی آزادی کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ قرضوں کی یلغار نے ملک و قوم کی آزادی کو سلب کر دیا۔ تیمر گرہ دیر پائین میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر جاگیرداروں پر زرعی ٹیکس لگائیں گے۔ کاشتکاروں کو زمین اور مزدوروں کو کارخانہ منافع سے حصہ ملے گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کی بجائے مسائل پیدا کیے، انہوں نے مل کر سب سے پہلے احتساب کا جنازہ نکالا تاکہ ان طاقتوروں کا کوئی احتساب نہ کر سکے۔
ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کی بجائے مسائل پیدا کئے: سراج الحق
Feb 01, 2024