مری (نامہ نگار خصوصی) محمد نواز شریف 4 فروری کو مری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ایسے میں ایک مشاورتی اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں مری کی تمام یونین کونسلوں سے ریلیاں لانے، تمام تنظیموں یوتھ ونگ، لیبر ونگ، کسان ونگ، خواتین ونگ کو بھی بڑے جلوس لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔