اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی گوہر خان نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اس کیس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ سب ہمیں نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ سے زیادہ سزا دی جا رہی ہے۔ عوام سمجھدار ہے‘ 8 فروری کو درست فیصلہ کریں گے۔ لوگوں کو دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سیاست سے باہر ہو۔ قوم جان چکی ہے کہ دونوں کیسز میں سیاسی انتقام ہے۔ توشہ خانہ سے جنہوں نے گاڑیاں لیں اور دیگر تحائف لئے ان کو تو کچھ نہیں کہا گیا۔
بشریٰ بی بی کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں: بیرسٹر گوہر
Feb 01, 2024