پرویز الٰہی کا انتخابی نشان ’’گدھا گاڑی‘‘ برقرار

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور لینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان دیا گیا ہے، بیلٹ پیپر شائع ہو چکے ہیں۔ مزید برآں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو حتمی دلائل کے لیے 14 فروری کو طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...