عمران نے سیاست کو داغدار کیا، سامنے آگیا اصل چور کون تھا: مریم اورنگزیب

Feb 01, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاست کو داغدار کیا، سب کو ساتھ ملا کر چوریاں کیں۔ آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور کون تھا۔ پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملکی بہتری کے بڑے بڑے منصوبے بنے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں کرپشن کم ہوئی، اوپر بیٹھا شخص صادق و امین تھا اس لیے کرپشن نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا دور دوسروں کو چور چور کہتے ہوئے گزارا، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، اِن کے دورِ حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی۔ چور چورکے تاثر کو اپنا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ چور خود چور چور کا شور مچا رہے تھے۔ اپوزیشن کو جیلوں میں رکھ کر چور چور کا جھوٹا بنانیہ بنایا گیا۔ چوری کا جواب مانگو تو ریاست پر حملہ کرتے ہیں، جنہوں نے چوری نہیں کی وہ جواب دیتے ہیں، سوال پوچھو تو ججز کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

مزیدخبریں