کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی مانگ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چاول کی عالمی منڈی سے بھارت آؤٹ اور پاکستان اِن ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا ہے۔ ماہر اجناس شمس الاسلام خان کے اندازے ہیں کہ پاکستان رواں مالی سال 3 ارب ڈالر مالیت کا ریکارڈ 50 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا۔ عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ باسمتی چاول پر بھارتی دعویٰ مسترد، پاکستان نے یورپی یونین کو درخواست دیدی۔ خیال رہے کہ چاول کی عالمی تجارت میں بھارت کا حصہ 40 فیصد ہے لیکن الیکشن جیتنے کے لیے مودی سرکار نے چاول برآمد کرنے پر جولائی سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے۔
پہلی ششماہی: ڈیڑھ ارب ڈالر کی چاول برآمدات، عالمی مانگ 50 فیصد بڑھ گئی
Feb 01, 2024