بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی سے متعدد حلقوں میں انتخابات موخر ہو سکتے ہیں: الیکشن کمشن

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ای سی پی کے پاس سکیورٹی فیچر کے حامل پیپرز کا سٹاک 2170  ٹن رہ گیا ہے جو پوری ملک کے انتخابی حلقوں کے امیدواروں کے بیلٹ پیپرز کی ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل ہے۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام کیا جائے  گا تاہم بعد میں ان حلقوں کو زیر غور لایا جائے گا۔ الیکشن کمشن کے اس بیان سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے متعددحلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ان حلقوں کے الیکشن 8فروری کو نہیں ہو سکیں گے اور یہ الیکشن موخر ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف  الیکشن کمشن آف پاکستان نے بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران ہونے والی فائرنگ اور بم دھماکے کی نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آج دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔الیکشن کمشن کے مرکزی دفتر کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ الیکشن کمشن نے سب کو برابر مواقعے کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق عام انتخابات کے نتائج رات 1 بجے تک دیں گے اور اس بار آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...