پٹرول 13.55، ڈیزل 2.75 روپے لٹر مہنگا

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے یکم فروری سے پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے جس مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگے ہوگئے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میںبھی 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، جس کا اطلاق ہو گیا۔  نیپرا نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں ہوئی، جس میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل  ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سینٹرل پاور اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ایف سی اے کی مد میں اضافے کے ساتھ بقایاجات کی مد میں بھی رقم شامل ہے۔ گدو کے 2 ارب 56 کروڑ سے زائد کی انڈیکسشن شامل ہے۔ گزشتہ ماہ کے بلوں میں نومبر کا ایف سی اے 4 روپے 13 پیسے لیا گیا۔ دسمبر کے ماہ میں ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 56 پیسے کی درخواست ہے، تھرکول سے جو ایورج پیداوار ہے وہ ہو رہی ہے۔ممبر نیپرا نے استفسار کیا کہ سردیوں میں ہائیڈرل کم ہو جاتی ہے باقی پلانٹس کا شیڈول بنایا گیا ؟۔ سردیوں میں تو لوگوں پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہوتی ہے۔ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ سب سے کم فیول کاسٹ نیو کلئیر کی ہے۔ ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ ساؤتھ نارتھ پر تو 1970 سے مسائل آ رہے ہیں۔ کب تک ہم لوگ ساؤتھ نارتھ کو دلیل بنا کر پیش کریں گے۔بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔ دوسری  طرف ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیاگیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگئی جبکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔نئی قیمتیں  15 فروری تک موثر رہیں گی، پٹرول کی نئی قیمت 272.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 278 روپے96  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...