لاہور(نامہ نگار)ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن مغیث احمد ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے ڈکیتی کی واردات کے بعد مدعی مقدمہ کو قتل کرنیوالے ملزم فیاض کو گرفتارکر لیا ‘گرفتار ملزم فیاض عرف گلابی نے جنرل سٹور پر شہری شہزاد محمودسے20 ہزارروپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کے 5روز بعد شہزاد محمود نے ملزم فیاض عرف گلابی کو ٹھوکر نیاز بیگ پر پہچان لیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی تو فیاض عرف گلابی نے فائرنگ کر شہزاد کو قتل کر دیا تھا۔ملزم سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے ۔ انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے دوہرے قتل کی سنگین واردات کا مرکزی ملزم فہد شفقت کوگرفتار کر لیا ‘ملزم نے اپنے 2برادر نسبتی مزمل علی اور مدثر علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم نے 2ماہ قبل مقتولین کی بہن کومل سے لو میرج کی تھی۔ بعد ازاں گھریلو ناچاکی پر کومل نے عدالت سے خلع حاصل کر لی۔ملزم کو کومل سے علیحدگی کا رنج تھا ‘ ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے مزمل اور مدثر کو قتل کر دیا تھا ۔