لاہور (کامرس رپورٹر) سابق صدر لاہور چیمبر و سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قابل عمل منشور پیش کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگی۔ شیخ آصف اقبال کی قیادت میں سرگودھا کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ محمد علی میاں نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی نے مسلم لیگ ن کے منشور پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تاجر برادری سمجھتی ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن ہی ملک کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔