لاہور ( خصوصی نامہ نگار )تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم، اوقاف محصولاتِ زَر میں تاریخی اضافہ،موثر ’’ فالواَپ‘‘ کے ذریعے ہی بہترین نتائج کا حصول ممکن، بامقصد میٹنگز محکمانہ تعمیر و ترقی میں کلیدی حیثیت کی حامل، اوقاف آفیسران کی غالب اکثیریت بہترین کاکرردگی کی حامل اور پرفارمنس لائقِ تحسین، مقررہ معیار پر پورا نہ اْترنے والوں کے خلاف کسی نوع کی بھی انضباطی کارروائی سے دریغ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتا دربار میں منعقدہ زونل ناظمین کانفرنس میں ماہ جولائی تا دسمبر2023ء کی آمدن کا بمطابق ٹارگٹ اور گزشتہ سال کی آمدن کے ساتھ تقابلی جائزہ،نئے کرایہ جات کا نفاذ، و دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔سالانہ آڈٹ رپورٹس کی اشاعت، سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف کے دفتر کے امور بالخصوص مزارات کیلئے ڈیولپمنٹ پراجیکٹس کی رقوم منظور کروانے کیلئے دفتری خدمات کے اعتراف، ایڈ منسٹریٹر بہاولپور زون عمران تبسم کو پہلی سہ ماہی میں آمدن میں 80.21 فیصد اضافے،ایڈ منسٹریٹر گوجرانوالہ بابر سلطان گوندل کو65.65 فیصد اضافے، ایڈ منسٹریٹر لاہور (ایسٹ) اشفاق ڈیال کو 29.47 فیصدآمدن میں اضافے پر اعلیٰ کارکردگی سرٹیفیکیٹس اور دیگر زونل ایڈ منسٹریٹرز توقیر محمود وٹو،شاہد حمید ورک، گلاب ارشاد،محمد علی خان،رانا عبد الحلیم، ضیاء المصطفیٰ، رانا طارق علی،عبد الشکوراور ایاز محمود لاشاری کو اعزازی شیلڈ ز عطا کی گئیں۔
نئے ریکارڈ قائم، اوقاف محصولاتِ زَر میں تاریخی اضافہ:طاہر رضابخاری
Feb 01, 2024