لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مذہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی وہ ناکام رہیں اس لیے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سا لمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔
دشمن قوتیں انتشار پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہیں:قمر الزماں بابر
Feb 01, 2024