کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے نے بانی پی ٹیآئی عمران خان کی سزا کو مکافات عمل قرار دیدیا۔کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا انہیں بانی پی ٹی آئی کی سزا سے انتقام کی بو نہیں آرہی، اگر سزا انصاف ہے تو قبول کرنی چاہیے۔ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا، عمران 10 سال کیلئے نااہلی پرخالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی کا نتیجہ پورے پاکستان پر اثر انداز ہوگا اور خبردار کسی نے شہر کے مینڈیٹ کو پیسوں اور دھوس دھمکی سے چرانے کی کوشش کی۔ایم کیو ایم مرکزکے الیکشن دفتر میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میںانہوں نیکہا دو روز قبل ایم کیو ایم نے اسی انتخابات کے معرکے میں اپنا چھٹا شہید دفن کیا لیکن ایک پتھر تک نہیں مارا‘ صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ متحدہ کے 3دفاتر پر حملے اس جماعت نے کیے جس کا شہری سندھ میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور 5سال سے ایم کیو ایم کے 35 سالہ مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ انہوں نے کہا ماضی میں جمہوریت کی خاطر ایم کیو ایم نے کئی بار پیپلز پارٹی سے تعاون کیا لیکن انہیں ہمیشہ ڈسا گیا۔ان کا کہنا تھا متحدہ کے کارکن فراز کے قتل کی ا یف آئی آر بھی ٹھیک سے درج نہیںکی گئی ،جن کے حکم سے یہ سب ہوا‘ ان پر ایف آئی آر نہیں کاٹیں گے؟
عمران کی سزا مکافات عمل ‘انصاف ہے تو قبول کرنی چاہیے:خالد مقبول
Feb 01, 2024