کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔ فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کی موجودگی کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حسن بیگ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا ایپس‘ آن لائن تمام غیر اخلاقی قابل اعتراض مواد ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر محکمے کارروائی کر کے 20 فروری تک رپورٹ پیش کریں۔