کراچی (کامرس رپورٹر) ماہ جنوری کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کے ایس ای100انڈیکس میں 137.44پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61841.74 پوائنٹس سے بڑھ کر 61979.18 پوانٹس پر بند ہوا جبکہ 80.94 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20873.39 پوائنٹس سے بڑھ کر 20954.33 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 41090.12 پوائنٹس سے گھٹ کر 41892.68پوائنٹس پرآ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 270.55 روپے سے بڑھ کر 270.75 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.86 روپے پر بدستور برقرار رہی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 600روپے سستا ہو کر 2لاکھ 15ہزار 500روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 84ہزار 756روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 روپے کا ہو گیا۔