راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے بعد شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان میں دعوی کیا کہ عمران خان نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہر یار ریاض کو تین کروڑ روپے میں ٹکٹ فروخت کیا۔ ان کو قلم دوات کی مار پڑے گی۔ شیخ راشد شفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر یار ریاض 9 مئی کے بعد ملک سے باہر رہا۔ اس کی ٹریول ہسٹری چیک کر لیں۔ وہ ہم سے عوامی مسلم لیگ کا ٹکٹ مانگتا رہا ہے۔ اسے شیخ رشید کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہر یار نے پی ٹی آئی سے 3 کروڑ میں ٹکٹ خریدا: شیخ رشید
Feb 01, 2024