لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں خشک اور شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کی وبا پرقابو نہیں پایا جاسکا ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے اور13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے میں نمونیا کے مزید 248 کیسز سامنے آئے اور ایک بچہ انتقال کرگیا ۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے اب تک 17 ہزار248 بچے متاثرہوئے جبکہ صوبے میں رواں سال اب تک 288 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔
24گھنٹے میں 1024کیسز رپورٹ، 13بچے جاں بحق
Feb 01, 2024