بانی پی ٹی آئی نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں:تنویر حسین

Feb 01, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 114 تنویر حسین نے کہا ہے کہ توشہ خان اور سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا ئیںآئین و قانون کی بالادستی کا مظہر ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں ۔جس طرح پی ٹی آئی کی قیادت نے قومی مفادات کو تار تار کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔آج یہ مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نامزد امیدوار پی پی 138پیر اشرف اور این اے 114کی انتخابی مہم کے انچارج حاجی طارق و دیگر موجود تھے۔ عوام باشعور ہیں ۔ 8 فروری کو (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ قومی معیشت کو تباہ کرنے اور ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی سازش کرنے والوں کو عوام اپنے ووٹ سے شکست فاش دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے اور انہیں چوتھی بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کا عزم مصمم کئے ہوئے ہے تاکہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا دور پھر سے شروع ہوسکے۔

مزیدخبریں