ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) امارات میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل ہو گئی۔ ابوظہبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای ریاستوں پر مشتمل ہے، اس لئے مندر کے 7 مینار بنائے گئے ہیں۔ مندر کے اطراف میں گنگا جمنا کا پانی خصوصی طور پر لایا گیا ہے۔