نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)سی پی او کے حکم پر چھ تھانیدار معطل،اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمات بھی درج،بتایا گیاہے کہ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں تعینات چھ تفتیشی افسران سب انسپکٹرز نوید احمد اور محمد شفیق سمیت اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اقبال،محمد نواز ،خادم حسین ،سرفراز علی کو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے اور ناجائز اختیارات کا استعمال کرنے پر محکمانہ غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب پائے جانے پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمات بھی درج کروا دئیے پولیس ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے مختلف مقدمات میں پیش کیے گئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کے بجائے مذکورہ پولیس افسران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو راہداری پرمقامی تھانہ میں رکھ کر کئی روز تاخیر سے جیل بھیجا تھا۔
نوشہرہ ورکاں:6تھانیدار معطل،اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمات بھی درج
Feb 01, 2024