حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد جناب چوھدری طارق بشیر صاحب نے تھانہ سٹی حافظ آباد کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم بلال کو منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید بامشقت اور 80000ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، عدم ادائیگی کی صورت میںملزم کو مزےد 3 ماہ قید بھگتناہوگی۔