گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن)تاجروںکے مسائل حل کرنا بخوبی جانتی ہے ،مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے تاجروں کے لئے تجارت کے راستے کھولے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری مینڈت سے جیتے گی یہ بات کلاتھ مارکیٹ میں صدارت کے امید وار شیخ افضل جج گروپ کی جانب سے دیئے جانے والی دعوت پر کلاتھ مارکیٹ کے دورے کے موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما عثمان ابراہیم،شاہد عثمان،توفیق احمد بٹ ،عمر فاروق ڈار نے تاجروں سے خطاب کے دوران کہی ،میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی طرف لیجا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )بھاری مینڈیٹ سے جیتے گی اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ کامیاب ہوکر کلاتھ بورڈ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،اس موقع پر شیخ فرقان الحق، محمد ادریس جمیل،شیخ جواد اسحاق،شیخ عمر فاروق،اویس طیب،شیخ نصیراحمد، ،محبوب حسین،بلال نذیر، میاں طاہر،قاسم گجر،سیٹھ محمد اکرم ، نعیم یونس بٹ،شیخ عاطف،شیخ فرحان افضل و تاجر وں کی بھاری تعداد موجود تھی ۔