ایف آئی اے نے حساس معلومات لیک کرنے میں ملوث نیشنل سیونگ آفس کا ملازم گرفتارکرلیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے حساس معلومات لیک کرنے میں ملوث نیشنل سیونگ آفس کا ملازم گرفتارکرلیا ملزم محمد اشرف نیشنل سیونگ آفس کا سابقہ ملازم ہے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاملزم مذموم مقاصد کے حصول کے لیے شہریوں کا ویریسز (Verisys) ڈیٹا لیک کرنے میں ملوث پایا گیاملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن