راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے او آئی سی محتسب ایسوسی ایشن اور سفیروں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔صدر چیمبر ثاقب رفیق نے اور گروپ لیڈر اور چیف بزنس ایڈوائزر ایف ٹی او سہیل الطاف کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر او آئی سی محتسب ایسوسی ایشن کے صدر شیرف مالکوف نے گرمجوشی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ پاکستان، اسلامی تعاون محتسب ایسوسی ایشن (او آئی سی او اے) کا ایک اہم رکن ہے اور اپنے مینڈیٹ کو بیڈ گورننس کے مسائل کو حل کرنے سے لے کر اقدامات تک بڑھا کر فعال طور پر کام کر سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بدعنوانی وغیرہ اور بین الاقوامی امن اور مفاہمت کے لیے بھی کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے اپنی رکنیت کو بڑھانے اور مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کے عزم کا بھی اظہار کیا۔آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں او آئی سی محتسب ایسوسی ایشن کے صلاحیت کو بڑھانے اور ممبر ممالک کو بہتر طرز حکمرانی کے لیے خیالات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کردار کو سراہا۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا