جدہ میںپاکستانی قونصل خانے کی جانب سے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عاطف اکرام شیخ صدر ایف پی سی سی آئی کا دورہ سعودی عرب۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل سیشن کی جانب سے سعودیہ میں مقیم پاکستانی تاجروں اور سعودی امپورٹرز کیساتھ انٹرا یکٹیو سیشن کا اہتمام ۔ سعودی عرب پاکستان کی اناج ، ٹیکسٹائل فارما سوئیٹکل ، طبی آلات، چمڑے، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کیلئے سب سے زیادہ موزوں مارکیٹ ہے۔ سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان وضع کرے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا سیشن سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ  اسلامک چیمبر کے صدر شیخ عبداللہ صالح کامل کی دعوت پرسعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اسلامک چیمبر آف کامرس انڈسٹری اینڈ ایگرکلچر کے اجلاس اور مکہ حلال فورم میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ دورے کے دوران انہوں نے اسلامی مماک کے فیڈریشن چیمبرز کے عہدیداران، سعودی حکام ، سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی ۔کریم عزیز ملک، چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن بھی دورہ سعودی عرب کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن