تاج حیدر کا این اے 127میں ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی پرچیف الیکشن کمشنرکو خط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹر تاج حیدرانچارج سنٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی نے این اے 127نے انتخابات سے چند روز قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ دلانے کیلئے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم نے این اے 127 کی ایسی ویڈیوز منسلک کی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ کچھ گلیاں دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہیں۔ یہ کام پولنگ کے دن سے محض 8 روز قبل انتظامیہ نے کل شروع کر دیا تھا۔ ہمارے وفد نے آپ کی عیادت کے دوران اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ  صوبہ پنجاب میں کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی سربراہی میں غیر منتخب کونسلیں تشکیل دی تھیں۔ یہ کونسلیں خلاف قانون اپنے سیاسی کارکنوں کو نوکریاں اور ٹھیکے دے رہی ہیں۔انہی کونسلوں نے قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان حلقوں میں سکیمیں شروع کی ہیں جہاں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ہارنے کی امید تھی۔ منسلک ویڈیوز اس حلقے کی ہیں جس میں بلاول بھٹو زرداری جو یہاں سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ پنجاب کے کتنے دوسرے حلقوں کو عوامی فنڈز سے اسی طرح کی سہولتیں دی جا رہی ہیں تاکہ خاموشی سے لیکن قانون اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے جیت کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔ای سی پی کے اختیارات کی اس طرح کی کھلی خلاف ورزی اور تضحیک برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ایسے غیر قانونی کاموں کو نہ صرف سختی سے روکیں بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن