کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاری خلیل احمدنورانی نے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی اور سینئر نائب صدر عبدالوحیدیونس کی مشاورت سے راؤ عبدالرحمان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن مقرر کردیا۔ علامہ قاری خلیل احمدنورانی نے کہاہے کہ جمعیت علمائے پاکستان اہلسنّت وجماعت کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کی ترجمانی اور رہنمائی کا حق اداکیاہے۔