کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جما عت غربا ءاہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی اور ملک بھر کے دینی جامعا ت کے رئیس الجامعا ت اور مدیرانِ جامعا ت نے مشتر کہ بیا ن جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستا ن کے 20ارکا ن بشمول کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بغیر محرم کے عورت کا حج کر نا پر اپنا فیصلہ اور گزارشا ت شریعت ِ مطہرہ سے متصادم ہیں جبکہ احادیث رسو ل اللہ صحیح بخاری حدیث نمبر 1086، 862 اور سنن ترمذی جلد نمبر3 صفحہ نمبر 464 کی روشنی میں کو ئی عورت خواہ وہ جوان ہو یا بوڑھی بغیر محرم کے صرف حج ہی نہیںبلکہ دوسرے ملکی و غیر ملکی سفر نہیں کر سکتی ۔ مفتیان ِ دین کے فتاویٰ اس بات کی وضاحت کے سا تھ بتا چکے ہیں کہ بغیر محرم کے حج پر جانا عورت کے لئے جائز اور درست نہیں ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کافیصلہ شریعت سے متصادم ، مولانا عبد الرحمن سلفی
Feb 01, 2024