کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان امرےکن کلچر سےنٹر اور محبان بھوپال فورم کے زےر اہتمام معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہما بےگ کے افسانوی مجموعہ”تماشا مےرے آگے“کی تقرےب اجراءمےں اپنے صدارتی خطاب مےں معروف صحافی دانشور محمود شام نے کہا،افسانہ ، کہانی اور ناولٹ مےں بڑا فرق ہو تا ہے ۔
افسانے معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہےں ۔ تو کہانی دل پر اثر کرتی ہے ۔ڈاکٹر اوج کمال نے افسانے، کہانی اور ناول کے فرق کے بارے مےں گفتگو کی ۔ رحمن نشاط اور رضوان صدےقی ، منےرہ سہام مرزا ، کرن نعمان نے ہما بےگ کے افسانوں پر سےر حاصل گفتگو کی ۔انہوں نے ہما بےگ کے افسانوں کو اےک بہتر مثبت سوچ کے افسانے قرار دئےے۔ اس موقع پر خےر مقدمی کلمات محبان بھوپال فورم کی چےئر پرسن شگفتہ فرحت نے ادا کئے ۔ مہمان خصوصی اور پی اے سی سی کے صدر مخدوم رےاض نے مہمانوں کا شکرےہ ادا کےا ، اس موقع پر ثبےن سےف ، سعدےہ حرےم نے بھی اپنے خےالات کا اظہار کےا ۔ تقرےب کی نظامت کے فرائظ معروف اےنکر شاہد مسرور نے انجام دئےے۔ شہر کے نماےاں خواتےن و حضرات نے بڑی تعداد مےں اس تقرےب مےں شرکت کی۔