8فروری کو حق اور سچ کی فتح ہو گی ،چور لٹیرے منہ کی کھائیں گے،رضا شاہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)8 فروری کو حق اور سچ کی فتح ہو گی اور چور لٹیرے منہ کی کھائیں گے  ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ  pp.17  رضا احمد شاہ نے یہاں  بنی میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی سے تنگ آ چکی ہے  اور اس مرتبہ مہر صرف ترازو پر ہی لگائے گی ۔انشا اللہ کامیابی کے بعد  مہنگای اور لاقانونیت کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے  ۔گیس بجلی  اور تعلیم و صحت کے مسائل بھی حل کر کے دم لیں گے ۔ پاکستان کی غیور عوام مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خدمت کو ووٹ دے گی اور  ترازو پر مہر  لگائے گی کیونکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام  غاصبوں اور ظالموں سے نجات پائے  جنھوں نے ملک کو  بے دردی سے لوٹا ہے۔ اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف  دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ہی اس ڈوبتی ناو کو پار لگائے گی اور اقتدار میں آ کر ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن