76 سا ل گزرنے کے باوجود عوام کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر

راولپنڈی (اپنے سٹا ف رپورٹر سے ) حلقہ این اے 47 اور 48 مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا جن حالات اور بحرانوں اس سے عوام بخوبی واقف ہے کوئی چیز عوام سے ڈھکی چھپی نہیں 76 سا ل گزرنے کے باوجود ہماری عوام کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں 76 سال کے سفر میں ہمیں وہ چیزیں میسر ہونی چاہئیں تھیں جس کی وجہ سے اقوام عالم میں ہمارا نام ہوتا دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا  پاکستان کے بارے میں مثبت رائے رکھی جاتی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے دنیا بھر میں جو پاکستان کا تعارف ہے ایسا ملک جس کی معیشت سنبھال نہیں پا رہی غربت پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے تعلیم اور صحت موجود نہیں ہے اور نظام انصاف آخری سسکیاں لے رہا ہے اور عوام کی خوشحالی ایک خواب سا بن کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظپار  مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پنڈ بیگوال ڈہوک استوعہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر راجہ بیدار، راجہ فیضان نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ڈھوک استوعہ سے اپ کی کامیابی یقینی ہے

ای پیپر دی نیشن