راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے این اے 57سے نامزدامیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے فیصلہ دیدیا ہے، جمہوریت کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، پوری قوم مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے متحدہے،جمہوریت کے خواب کی تعبیر نواز شریف نے اپنے ذمے لی ہے اوراب جمہوریت کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، راولپنڈی کے عوام 8فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو تاریخ ساز کامیابی سے ہم کنار کریں اور نواز شریف کے سر پر جمہوریت کا تاج سجائیں گے، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی اور سب کو ساتھ لیکر چلے گی،عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اور راولپنڈی کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے منظور کرائیں گے،گزشتہ روزحاجی چوک صادق آباد میں واجد خان کے زیر اہتمام ناشتہ،یو سی 74میں غفار عدنان قریشی،تریلی اڈا میں چوہدری محسن اور راجہ زاہدستی،رحیم آباد میں مرزا فیصل،یو سی 46میں ملک الیاس کے زیر اہتمام کارنر میٹنگز،یو سی 46میں راجہ مشتاق اور الیاس سبحانی،یو سی 30میں اسرار احمد،رحمت آباد بلاک اے میں ارشد اور جاوید اقبال،آریہ محلہ میں نوروز خان کے زیر اہتمام جلسوں اور خیابان تنویر میں حسن علی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے اپنے خطاب میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے کی توشہ خانہ کیس میں اپنی چوری ثابت ہوگئی،نیازی اور بشریٰ بی بی نے خود کو پارسا دکھانے کیلئے مسلم لیگ ن سمیت تمام محب وطن سیاسی قیادت پر الزامات کی بھرمار کر دی لیکن کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے،اور خود ہر دوسرے دن بدعنوانی کے کیس ثابت ہونے پرسزا پا رہے ہیں،یہ مکافات عمل ہے کل آپ نے نواز شریف سمیت مسلم لیگی رہنماؤں کو تختہ مشق بنائے رکھا بار بار آپ کو کہا کہ سیاسی انتقام میں اتنا آگے نہ جائیں کہ کل آپ سے برداشت نہ ہو سکے،اب بھگتیں،سیاست مفاہمت کا نام ہے اس میں محاز آرائی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں،مسلم لیگی قیادت تمام الزامات سے کلئیر ہو چکی ہے
دوسروں کو چور کہنے والے کی توشہ خانہ کیس میں اپنی چوری ثابت ہوگئی،بیرسٹر دانیال
Feb 01, 2024