راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو حق و باطل کا معرکہ ہوگا پاکستان کی غیور عوام کرین پر مہر لگا کر ٹی ایل پی کو کامیاب کریں ہم اقتدار میں نہیں ہیں تو عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں چاہے کرونا ہو سیلاب ہو اگر اقتدار میں آگئے تو تو مستحق کا حق اسکی دہلیز پر پہنچائیں گے لہذا قوم کئی کئی بار آزمائے ہوں کو بار بار نہ آزمائیں دین اسلام کو تخت پر لائیںایسا مثالی نظام لائیں گے کہ لوگ صدیوں یاد رکھیں گے دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے زائد ملک بھر میں قومی اور صوبائی حلقہ جات سے امیدوار کھڑے کیئے ہیں 76سالوں سے باریاں لگانے والے ظالموں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے اب قوم اس ظلم کیخلاف ہمت سے کھڑی ہو آٹھ فروری کوکرین پر مہر لگا کر ملک کا خون چوسنے والوں کا احتساب کرے دین اسلام کو تخت پر لانے کیلئے عوام غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت استعمال کرے ہماری جماعت کا منشور جامع اور مختصر ہے،اسلام پاکستان اور عوام، لہذاقوم اسلام کی بالادستی ملک وملت کی بقاکیلئے ساتھ دے جب دین مصطفیؐ تخت پر آئے گا تو سودء نظام کا خاتمہ کریں گے آئی ایم ایف کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام الیکشن مہم کے سلسلے میں فیض آباد سے لیاقت باغ تک منعقدہ فقید المثال الیکشن مہم بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ملک میں بیروز گاری بے یقینی کی کیفیت مہنگائی عروج پر ہے دہشت گردی افراتفری عام ہے علما کرام ومشائخ عظام اورجملہ عوام ٹی ایل پی کا ساتھ دیں ہماری جماعت امن عالم کی علمدار ہے بیسوں شہیدا کے جنازے اٹھا کر بھی ملک کا کبھی پتانہیں توڑا ہم نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے آواز اٹھائی اس موقع پر ترجمان شمالی پنجاب راجہ دانش بختیار دھنیال، تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویڑن کے امیر حاجی محمد رمضان چشتی ،ناظم اعلی پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری، اسلام آباد کے ناظم اعلی چوہدری رضوان سیفی، ناظم نشر و اشاعت ڈویڑن راولپنڈی راجہ عبد المقیت منان، سرپرست اعلی وامیدوار این اے 54 مولانا قاضی طاہر محمود قادری رضوی، امیر راولپنڈی وامیدوار این اے 53چوہدری تیمورخالد ایڈووکیٹ، ناظم اعلی مولانامحمد ربنوازفارقی ضیائی، شیخ واصف اقبال، راولپنڈی ڈویڑن سے تحریک لبیک کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ،فیصل الحسن خان، چوہدری رضوان یونس گجر، جاوید اختر عباسی، چوہدری محمد ریاض، پیرمحمد یعقوب سیفی قاضی طاہر محمود، علامہ محمد شفیق قادری، ملک امانت راول، راجہ سہیل اختر ستی، مختار خان، ایاز خان بالڑہ، عمر ارشد ملک ایڈووکیٹ، ممتاز ستی، کرنل(ر)وسیم احمد جنجوعہ، راجہ اسماعیل طارق کیانی، راجہ بابر کرامت، چوہدری سجاد قیصر، چوہدری جاوید اقبال سیفی، بیرسٹر نئیر جواد راجہ، تیمور وحید، حاجی محمد عدیل، چوہدری صفدر ساہی، ملک فدا حسین، ڈاکٹر شفقت محمود ملک، علامہ محمد عمر نقشبندی، ملک ادریس اعوان، سید محمد شاہ ہمدانی، ٹی ایل پی راولپنڈی کے نشر و اشاعت کے ناظم محمد حمزہ مدنی، سید عدیل شاہ، محمد امجد رضوی اور دیگر تحریکی عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام بھی موجود تھے۔ لیاقت باغ کے سامنے مری روڈ پر شرکاالیکشن مہم انتخابی ریلی سے قائدین اور امیدواروں کے خطابات اور دعاکے بعد ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک پاکستان گوجرخان کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابی جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے۔
عوام 8فروری کوکرین پر مہر لگا کر ٹی ایل پی کو کامیاب کریں،سعد رضوی
Feb 01, 2024