غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویزالہٰی سمیت ملزمان فردجرم کیلئے طلب

Feb 01, 2024 | 12:49

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس سماعت کر رہے ہیں۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں انتظار میں رکھ رہا ہوں۔جس کے بعد کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کوچالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں۔جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تم پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، میں سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

مزیدخبریں