بلوچستان،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

عام انتخابات 2024 کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکریٹری داخلہ شرکت کریں گے، وزیرِ داخلہ الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان پر بریفنگ دیں گے۔دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن