امریکی ڈالر آج مزید گراوٹ کا شکار، کس ریٹ پر بند ہوا؟

Feb 01, 2024 | 21:01

ویب ڈیسک

انٹربینک میں امریکی ڈالر آج مزید گراوٹ کا شکار ہو کر بند ہو گیا۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 279 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز امریکی ڈالر 5 پیسے گرا تھا۔

 

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت میں بغیر تبدیلی کے 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔
 

مزیدخبریں