عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مخصوص شرائط پر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی۔سابق آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل بات کی اور کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا. لیکن اگر پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو ملک کی خاطر میں فیصلہ تبدیل کرسکتا ہوں۔عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اگر ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں۔سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ لیا وہ 100 فیصد درست تھا لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو، اس کے لیے میں ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں۔

 

ای پیپر دی نیشن