ہالی ووڈ فلم ”اوتار“ نے امریکہ اور کینیڈا میں 75 ملین ڈالر کا ریکارڈ کاروبار کیا

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ کی تھری ڈی فلم ”اوتار“ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں کرسمس تک صرف امریکہ اور کینیڈا میں 75 ملین ڈالر کا ریکارڈ کاروبار کیا۔ جیمز کیمرون کی فلم ”اوتار“ جس کی ریلیز کا شائقین کو شدت سے انتطار تھا اس فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے 10 دنوں میں امریکہ اور کینیڈا سے 17 ملین جبکہ دنیا بھر سے 385 ملین ڈالر کا بزنس کیا اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سال 2009ءکی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن