کراچی (جی این آئی) کراچی پولیس نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بائیس سالہ شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈھائی سالہ سیف اللہ مینگل اپنے چچا ثناءاللہ مینگل کے ہمراہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت میں پیش ہوا۔ مقامی عدالت کے جج نے سعید آباد تھانے کے متعلقہ پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ جنوری کو طلب کر لیا۔