دوہزاردس کی طرح سال نو کا آغاز بھی شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے سے ہوا ہے جس سے مندی خیل کے علاقے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق تازہ کارروائی میں امریکی جاسوس طیاروں نے مندی خیل میں میرانشاہ ٹل روڈ پر سپن وام کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں گاڑی پر چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاسوس طیارے کے حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اس سے قبل سال دوہزار دس کے اختتام پر بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں ڈرون طیارے نے میزائل حملہ کیا۔ حملے میں ایک گاڑی پر چارمیزائل داغے گئے جس سے گاڑی میں سوارچارافراد جاں بحق ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن