صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکسانیوں اور اقوام عالم کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے۔

قوم اور پوری دنیا کے نام نئے سال پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی سےدعا گو ہیں کہ نیا عیسوی سال پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کا باعث بنے۔
وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے،دوہزاردس ملک کیلئے انتہائی صبر آزما ثابت ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا تاہم قوم کی خودمختاری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
اُدھر وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے فلسطینی ہم منصب ڈاکٹرسلام فیاد کو انقلاب فلسطین کی چھیالیسویں سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن