افغانستان میں سال دوہزار دس میں طالبان کےحملوں میں شدت آئی اورکم ازکم سات سو نونیٹو فوجی مارے گئےجبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کی ہلاکت میں بھی بیس فی صد اضافہ ہوا۔

اقوام متحدہ نےافغانستان سےمتعلق اپنی سالانہ رپورٹ برائےسال دوہزاردس میں کہا ہے کہ پچھلےسال کے مقابلےمیں اس سال لڑائی میں ہلاک یا زخمی ہونے والےعام شہریوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ہزاروں افغان شہری نیٹو افواج کی جانب سےطالبان کےحلاف حملوں کا نشانہ بنے۔ ادھرافغانستان میں نیٹو افواج کی ہلاکتوں کے اعدادوشمارجمع کرنے والی ایک ویب سائیٹ کے مطابق دوہزار دس میں کم ازکم سات سو نوغیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے، جو نو سال پہلے شروع ہونے والی اس جنگ میں غیر ملکی فوجوں کا اب تک ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چارسو اٹھانوے امریکی، ایک سو تین برطانوی اور ایک سو آٹھ فوجیوں کا تعلق نیٹو اتحاد میں شامل دوسرے ملکوں سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن