سوئی ناردرن گیس کے لوڈمیجمنٹ شیڈول کے مطابق لاہور کی صنعتوں کو تین جنوری سے چار روز کے لیے گیس کی فراہمی منقطع کر دی جائے گی ۔ صنعتوں کو گیس کی دوبارہ فراہمی سات جنوری کی شام چھ بجے دوبارہ بحال کی جائے گی ۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے گیس کی فراہمی بحال کرنے میں پس و پیش سے کام لیا جاتا ہے اور تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر گیس کی فراہمی بحال بھی کر دی جائے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ اس سے فیکٹری کا چلنا ناممکن ہوتا ہے۔ لاہور شیخوپورہ، ساہیوال اور ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنز بھی لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق پیر تین جنوری سے منگل چار جنوری تک دو روز کے لیے بند رہیں گے۔