پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدرنے اعتراف کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا احتجاج بلاجوازنہیں، لیکن یہ اضافہ ناگزیرتھا۔

Jan 01, 2011 | 21:51

سفیر یاؤ جنگ
لاہورکے علاقے قلعہ لچھمن سنگھ میں بے نظیرمیڈیکل سنٹرکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدرنے کہا کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی اس اضافے سے خوش نہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملک میں پڑولیم کے ذخائرموجود نہیں، ایسی صورتحال میں حکومت خواہ کسی کی بھی ہو قیمتوں میں اضافہ ناگزیرتھا۔
ایک سوال کے جواب میں جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بہترپرفارم کررہے ہیں اور بظاہران کی تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی پراعتراضات کئے جاسکتے ہیں مگر دہشت گردی، بے روزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنا آسان نہیں ۔ جہانگیربدرنے واضح کیا کہ سیاسی جماعتیں اسی طرح لڑتی رہیں تو عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مزیدخبریں